Tuesday, March 22, 2011

Google News: China Interferes in Google Mail Services

واشنگٹن: معروف انٹرنیٹ سرچ انجن”گوگل”نےالزام عائدکیاہےکہ چین کی جانب سےجی میل کی”سروس میں مداخلت کی جارہی ہےجس کےباعث اس کےصارفین کوای میل کےنظام تک رسائی میں دشواریوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔
کمپنی نےکہاہےکہ اسےاپنےای میل نظام میں خرابیوں سےمتعلق اس وقت سےشکایات موصول ہورہی تھیں جب سےانسانی حقوق کیلیےکام کرنےوالےافراداورتنظیموں کی جانب سےمشرقِ وسطی میں جاری عوامی احتجاجی تحریک کی طرزپرچین میں بھی مظاہروں کی کال دی گئی تھی۔
گوگل کےامریکہ میں ہیڈکوارٹررسےروزجاری کردہ ایک مختصربیان میں کہاگیاہےکہ کمپنی نےاپنےنظام کی تفصیلی جانچ پڑتال کی ہےاوراس کےای میل سسٹم میں کوئی خرابی موجودنہیں۔بیان میں کہاگیاہےکہ ای میل نظام میں آنےوالی خرابی چینی حکومت کی جانب سےعائدکردہ رکاوٹوں کانتیجہ ہےجنہیں کمپنی کےبقول اس طرح سےڈیزائن کیاگیاہےجس سےایسا محسوس ہو کہ خرابی”گوگل”کی جانب سےہے۔
“گوگل”نےگزشتہ سال چین میں ہیکنگ اورحکومتی سینسرشپ کےخلاف بطورِاحتجاج چینی حکومت سے”سرچ رزلٹس”کی فلٹرنگ سےمتعلق تعاون ختم کرنےکااعلان کیاتھا۔
بعدازاں کمپنی کی جانب سےچینی حکومت کی سینسرشپ کی پابندیوں سےبچنےکیلیےچینی زبان میں فراہم کی جانےوالی سرچ سروس کوہانگ کانگ منتقل کردیاگیاتھا۔

No comments:

Post a Comment