Wednesday, March 16, 2011

Vidya Balan proposes Ali Zafar in a press conference

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے پاکستانی گلوکارعلی ظفر کو شادی کی پیشکش کردی۔
پوپ گلوکاری میں نام پیدا کرنے والے علی ظفر نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں اپنی گائیکی اور منفرد انداز کی وجہ سے دلوں میں جگہ بنا لی ہے۔
علی ظفر پہلے پاکستانی فنکار ہیں جنہیں انڈین فلم فیسٹیول میں بلایا گیا۔فلم فیسٹیول میں ودیابالن علی ظفر سے اتنی متاثر ہوئیں کہ انہوں نے فلم فیسٹول میں پریس کے سامنے علی ظفر کو شادی کی پیشکش کردی جس پر علی ظفر ایک دم پریشان ہوگئے اور جواب میں صرف مسکرائے لیکن جب علی ظفر کی شادی کے بارے میں ودیا بالن کو معلوم ہوا تو دوبارہ انہوں نے اس بارے مٰں کوئی بات نہ کی۔

No comments:

Post a Comment